Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
172 - 692
بیان کیا گیا ہے:
 وَلَئِنۡ کَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیۡ لَشَدِیۡدٌ ﴿7﴾
ترجمۂ کنزالايمان:اور اگر ناشُکْری کرو تو میرا عذاب سخت ہے۔ (پ13 ابراھيم 7)
  ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ مؤ مِنین و مؤمِنات کو اِمتحانات میں مبتَلاکر کے ان کے سیِّآت(یعنی گناہوں کو) مٹاتا اور دَرَجات بڑھاتا ہے۔ لہٰذا جب بھی مصیبت آئے پارہ 20 سُورۃُالعَنْکَبُوت کی دوسری آیتِ کریمہ کو ذہن میں لے آیئے:
اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ یُّتْرَکُوۡۤا اَنۡ یَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَھُمْ لَا یُفْتَنُوۡنَ ﴿2﴾
ترجمۂ  کَنْزالايمان:کیا لوگ اس گَھمنڈ میں ہیں کہ اتنی بات پر چھوڑ دئیے جائیں کہ کہیں:ہم ایمان لائے اور ان کی آزمائش نہ ہوگی ۔ (پ 20 العنکبوت 2)
عام مسلمان بھی آزمائے جاتے ہیں
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے !صِرف انبیاء و مُرسلین علیھم السلام ، صَحابہ و تابِعین رِضْوَانُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہِم اَجمَعِين اور اولیاءِ کامِلین رَحِمَہُمُ اللہُ المبین کا ہی امتحان نہیں لیا جاتا ، عام مسلمان بھی
Flag Counter