Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
171 - 692
 ديتے ہيں ایسوں کو کس طرح سمجھايا جائے؟
جواب:ایسے لوگوں کو پروردگار عَزَّوَجَلَّ کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں کا احساس دلا کر سمجھایا جا سکتا ہے چُنانچِہ پارہ 14 سورۃُ النَّحل آیت نمبر 18 میں ارشادِ قراٰنی ہے:
وَ اِنۡ تَعُدُّوۡا نِعْمَۃَ اللہِ لَا تُحْصُوۡھَا ؕ
ترجمۂ کنزالايمان:اور اگر اللہ(عَزَّوَجَلَّ)کی نعمتيں گِنو تو انہيں شمار نہ کر سکو گے ۔ (پ14 النَّحْل 18)
   بندے کو چاہئے کہ ان نِعمتوں پراللہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کرتا رہے کہ اِس طرح نعمتوں میں اِضافہ ہوتا چلا جائے گا جیسا کہ ہمارے پیارے اللہُ کریم عَزَّوَجَلَّ کاپارہ13سورۂ ابراھیم آیت نمبر7میں ارشادِ عظیم ہے:
 لَئِنۡ شَکَرْتُمْ لَاَزِیۡدَنَّکُمْ
ترجمۂ کنزالايمان:اگر اِحسان مانو گے تو میں تمہیں اور دوں گا۔ (پ13 ابراھيم 7)
  جو نادان انسان خدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کی نعمت و احسان کا کُفر ان (یعنی ناشکری)کرتے ہیں ان کو خدائے مجیدعَزَّوَجَلَّ نے عذابِ شدید کی وعید بھی ارشاد فرمائی ہے۔ چُنانچِہ اِسی آیتِ کریمہ میں آگے
Flag Counter