Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
170 - 692
 کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا اَحنَف بِن قَیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:ایک بار میری داڑھ میں شدید درد ہوا جس کے سبب میں ساری رات نہ سو سکا ۔ میں نے دوسرے دن اپنے چچا جان علیہ رحمۃ المنّان کی خدمت میں شکایت کی کہ میں داڑھ کے درد کی وجہ سے ساری رات نہ سو سکا ۔ اس بات کو میں نے تین باردُہرایا۔ اِس پر اُنہوں نے فرمایا: تم نے ایک ہی رات میں ہونے والے اپنے دَرد کی اتنی زِیادہ شکایت کر ڈالی!حالانکہ میری آنکھ کو ضائِع ہوئے تیس برس ہو چکے ہیں، (اگر چِہ دیکھنے والوں کو معلوم ہو مگر اپنی زبان سے )میں نے کبھی کسی سے اِس کی شکایت نہیں کی !
(اِحیاءُ العلوم ج 4 ص 164)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مُصیبت زدو مت گھبراؤ!
سُوال:جو لوگ پريشانيوں اور تنگ دستيوں وغيرہ کی وجہ سے شکوہ وشِکایت کرتے بلکہ بعض اوقات مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ  کُفريہ کلِمات بک
Flag Counter