Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
168 - 692
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی ہرگز مت کرنا۔
(سبع سنابل ص34)
 اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
''اللہ نے مصیبتوں کے پہاڑ توڑے ہیں'' کہنا
سُوال:یہ جُملہ کہنا کیسا کہ ''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھ پر مُصیبتوں کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں ؟''
جواب:اس جملہ میں اعتِراض کا پہلو نُمایاں ہے اِس لئے کُفْر ہے ۔
''اللہ کے خَزانے میں میرے لئے کچھ نہیں ''کہنا کیسا؟
سُوال:کسی نے کہا:''شایداللہ عَزَّوَجَلَّ کے خزانے میں میرے لئے کچھ بھی نہیں ہے، میری دُنیاوی خواہِشات اس نے کبھی پوری نہیں کیں، زندَگی بھر میری کوئی دُعا قَبول نہیں ہو ئی،جس کسی سے مَحَبَّت کی وہ دُور چلاگیا، میرا ہرخواب ٹوٹا، میرے تمام اَرْمان کُچلے گئے ،اب آپ ہی بتائیں میں اللہ عَزَّوَجَلَّّ پر کیسے ایمان لاؤں؟''اس کے بارے ميں کیا حکْم ہے ؟
Flag Counter