Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
167 - 692
 گرِفتار کئے جاتے تھے، زمین میں گڑھا کھود کر اُس میں دبادیئے جاتے تھے، آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کردیئے جاتے تھے اور لوہے کی کنگھیوں سے ان کے گوشت نوچے جاتے تھے اور ان میں سے کوئی مصیبت انہیں ان کے دین سے روک نہ سکتی تھی۔
(بُخارِی ج4ص386حدیث6943)
گناھوں کے سبب ایمان برباد ہو گیا
 حضرتِ سیِّدُنا سُفیان ثَوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور حضرتِ سیِّدُنا شيبان راعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ دونوں ایک جگہ اِکٹھّے ہوئے ۔ سیِّدُنا سُفیان ثَوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ساری رات روتے رہے۔ سیِّدُنا شيبان راعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے سببِ گِریہ دریافت کیا تو فرمایا :مجھے بُرے خاتِمے کاخوف رُلا رہا ہے ۔آہ !میں نے ایک شیخ سے چالیس سال علم حاصِل کیا ۔ اُس نے ساٹھ سال تک مسجدُ الحرام زادَھَااللہ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً میں عبادت کی مگر اُسکا خاتمہ کُفر پر ہوا۔ سیِّدُنا شيبان راعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کہا:اے سُفیان !وہ اس کے گناہوں کی شامت تھی (یعنی گناہوں کے سبب اُس کا ایمان برباد ہوگیا)آپ
Flag Counter