Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
166 - 692
کنگھیوں سے گوشت نوچے گئے
   صدرُ الاَْفاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی خَزَائِنُ الْعِرْفَان صَفحَہ53 پر مُنْدَرِجَۂ بالا آیتِ کریمہ کے تَحت فرماتے ہیں:اور جیسی سختیاں اُن(یعنی اگلے مسلمانوں )پر گزر چکیں ابھی تک تمہیں پیش نہ آئیں ۔ یہ آیت غَزوَۂ اَحزاب کے مُتَعَلِّق نازِل ہوئی جہاں مسلمانوں کو سردی اور بھوک وغیرہ کی سخت تکلیفیں پہنچی تھیں ۔اس میں انہیں صَبْر کی تلقین فرمائی گئی اور بتایا گیا کہ راہ ِخدا (عَزَّوَجَلَّ)میں تکالیف برداشت کرناقدیم سے خاصانِ خدا رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی کا معمول رہا ہے ،ابھی تو تمہیں پہلوں کی سی تکلیفیں پہنچی بھی نہیں ۔ بخاری شریف میں حضرت سیِّدُنا خَبّاب بن اَرَت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حُضُور سیِّدِ عالَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سایۂ  کعبہ میں اپنی چادَر مبارَک سے تکیہ کئے تشریف فرما تھے۔ ہم نے حُضُور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے عرض کی کہ حُضُور ہمارے لئے کیوں دُعا نہیں فرماتے ؟ہماری کیوں مدد نہیں کرتے ؟ فرمایا:تم سے پہلے لوگ
Flag Counter