Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
164 - 692
 پارہ 24 سورۃ المؤمن آیت 60 کے حصّے
ادْعُوۡنِیۡۤ اَسْتَجِبْ
(ترجَمۂ کنزالایمان :مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا)کے خلاف ہونے کی وجہ سے گمراہی پر مشتمل ہے اس سے توبہ کرنا فرض ہے اور آئندہ اِس طرح کی باتوں سے اِحتراز کرنا(یعنی بچنا)ضَروری ہے ۔ ہاں ،اگر اللہ تَبَارَکَ وَتَعَا لٰی پر اعتِراض کرنے کی نیّت سے کہا تو صریح کفر ہے ۔
''اللہ نے ساری مصیبتیں مجھ پر ڈالدی ہیں'' کہنا
سُوال:پَرِیشانیوں سے تنگ آکر اگر کوئی يوں بک دے :''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مُجھے آج تک دیا ہی کیا ہے ؟ خُود تو  آسمان پر بیٹھا حُکومت کررہا ہے اور ساری مُصيبتيں اورپَرِیشانیاں میرے گھر میں ڈال رکھی ہیں، زندگی کے کسی بھی حصّے میں مجھے خوشی نہیں ملی۔'' توکيا حُکْم ہے؟
جواب:اس میں واضِح طور پراللہ ربُّ العٰلمین عَزَّوَجَلَّ کی توہين کے ساتھ ساتھ اُس پر اِعتِراض کرنا اور اُس کیلئے مکان ماننا پایا جارہا ہے ۔ یہ کلام کُفْرِیّات سے بھرپور ہے۔ کہنے والا کافِر ہو گیا۔
ہر ایک کو امتِحان کیلئے تیّار رَہنا چاہئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایمان کے ساتھ زِندَگی گزارنے والا ہی
Flag Counter