آسائشوں پر مت پُھولو!
گاڑیوں، عمارتوں،دولتوں، صِحّتوں اور طرح طرح کی نعمتوں کی اپنے اوپر کثرتوں کو دیکھ کر ڈر جانا چاہئے کہ کہیں یہ دنیا میں نیکیوں کی جزا نہ ہو اور غُربتوں ، آفتوں، بیماریوں اور طرح طرح کی مصیبتوں کا اپنے اوپر سلسلہ دیکھ کر صبر کرنا اور دل بڑا رکھنا چاہئے کہ ہو سکتا ہے یہ آخِرت کی راحت سامانیوں کاپَیش خَیمہ ہو۔اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ہم دونوں جہاں کی بھلائیاں طلب کرتے ہیں ؎
ڈرتھا کہ عِصیاں کی سزا ، اب ہو گی یا روزِ جزا دی اُن کی رَحمت نے صدا ، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں
''اللہ عَزَّوَجَلَّ گنہگاروں کی نہیں سنتا'' کہنا کیسا؟
سُوال:یہ کہنا کیساکہ''اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم گنہگاروں کی نہیں سُنتا۔''
جواب:''نہیں سنتا ''یہ جُملہ ہمارے یہاں ''قَبول نہیں فرماتا ''کے معنیٰ میں بھی بولا جاتا ہے۔ لہٰذایہاں اِس جُملہ کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تَبَارَکَ وتَعَا لٰی ہم گنہگاروں کی دُعا قَبول نہیں فرماتا اور یہ جملہ