Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
162 - 692
 زَبان پر قابو رکھنے کی زیادہ ضَرورت ہوتی ہے کہ کہیں کوئی ایسی شکایات یا خُرافات منہ سے نہ نکل جائیں جس سے ایمان کے لالے پڑ جائیں۔ دُنیوی آفت و مصیبت مسلمان کے حق میں اکثر بَہُت بڑی نعمت ہوتی ہے،جیسا کہ منقول ہے :اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:جب میں کسی بندے پر رحم فرمانا چاہتا ہوں تو اُس کی بُرائی کا بدلہ دنیا ہی میں دیتا ہوں، کبھی بیماری سے ، کبھی گھر والوں میں مصیبت ڈال کر، کبھی تنگئ مَعاش سے، پھر بھی اگر کچھ بچتا ہے تو مَرتے وقت اُس پر سختی کرتا ہوں حتّٰی کہ جب وہ مجھ سے ملاقات کرتا ہے تو  گناہوں سے ایسا پاک ہوتا ہے جیسا کہ اُس دن تھا جس دن کہ اُس کی ماں نے اُسے جنا تھا۔ اور مجھے اپنی عزّت و جلال کی قسم کہ میں جس بندے کو عذاب دینے کا ارادہ رکھتا ہوں اُس کو اُس کی ہر نیکی کا بدلہ دُنیا ہی میں دیتا ہوں ، کبھی جسم کی صحّت سے، کبھی فراخئِ رِزق سے، کبھی اَہل وعِیال کی خوش حالی سے ، پھر بھی اگر کچھ رہ جاتا ہے تو مَرتے وَقت اُس پر آسانی کر دی جاتی ہے حتّٰی کہ جب مجھ سے ملتا ہے تو اُس کی نیکیوں میں سے کچھ بھی نہیں رہتا