Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
161 - 692
پارہ 4 سورۂ اٰل عمران آیت 178میں ارشاد فرمايا گياہے:
وَلَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنَّمَا نُمْلِیۡ لَھُمْ خَیۡرٌ لِّاَنۡفُسِھِمْ ؕ اِنَّمَا نُمْلِیۡ لَھُمْ لِیَزْدَادُوۡۤا اِثْمًا ۚ وَلَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿178﴾
ترجمۂ  کنزالايمان:اور ہرگز کافر اِس گُمان میں نہ رہیں کہ وہ جو ہم انہیں ڈِھیل دیتے ہیں کچھ ان کے لئے بھلا ہے، ہم تو اِسی لئے انہیں ڈِھیل دیتے ہیں کہ اور گناہ میں بڑھیں اور ان کے لئے ذِلّت کا عذاب ہے۔ (پ4اٰلِ عمران 178)
''اللہ کو چاہئے کہ بُروں سے فوراً بدلہ لے '' کہنا کیسا؟
سُوال:''اگراللہ  عَزَّوَجَلَّ بُرے لوگوں کو فوراً سزا دے کر بدلہ لے لیا کرے تو کم از کم لوگ تو مُطمئِن ہوجائیں کہ واقِعی اللہ  عَزَّوَجَلَّ دیکھتا ہے۔ ''ایسا کہنے والے کیلئے کیا حُکْم ہوگا؟
جواب :اس جُملے ميں اللہ عَزَّوَجَلَّ پر یہ اعتِراض ہے کہ وہ بُرے آدَمی سے فوراً بدلہ کیوں نہیں لے لیتا اوراللہ عَزَّوَجَلَّ پر اعتِراض کرنا کُفر ہے۔
آفت و راحت کے بارے میں پُر حکمت رِوایت
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!انسان کو غصّے میں یا پریشانی کے وَقت
Flag Counter