Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
160 - 692
''اللہ ظالموں کا ساتھ دیتا ہے'' کہنا کیسا؟
سُوال:اگر کوئی يوں کہے:''لوگوں کے ساتھ جو چاہیں کریں، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے اُن ظالِموں کو فُل آزادی ہے،''تواس کے بارے میں کیا حُكم ہے؟
جواب:اگرکہنے والے کی نیّت یہ ہے کہ ظالموں کو اللہ ربِّ عزّت عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ڈھیل اور مُہلَت ملی ہوئی ہے تو کفر نہیں ہاں اگر اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی پر اِعتِراض کے طور پر کہا ہے تو صریح کُفْر ہے ۔ ياد رہے کہ کسی ظالِم کو ڈھیل ملنے یا اس کی فوری یا جیتے جی پکڑ نہ ہونے ميں بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حِکمتيں ہوتی ہيں اگرچِہ ہماری سمجھ ميں نہ آئيں۔ ظالموں کو ڈھیل دینے کے سلسلے میں پارہ 29 سورۃُ الْقَلَم کی آیت نمبر 44،45 میں ارشاد ہوتا ہے:
سَنَسْتَدْرِجُہُمۡ مِّنْ حَیۡثُ لَا یَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ44﴾وَ اُمْلِیْ لَھُمْ ؕ اِنَّ کَیۡدِیۡ مَتِیۡنٌ ﴿45﴾
ترجمۂ  کنزالايمان:قریب ہے کہ ہم انہیں آہِستہ آہِستہ لے جائیں گے جہاں سے انہیں خبر نہ ہوگی ۔ اور میں انہیں ڈھیل دونگا، بے شک میری خُفیہ تدبیربہت پکی ہے۔ (پ 29 القلم 44،45 )
Flag Counter