Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
159 - 692
ہمارے حق میں کیا بہتر ہے ، ہمیں نہیں معلوم
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ  عَزَّوَجَلَّ جو کرتا ہے یقینا وہ صحیح کرتا ہے بَسا اوقات بعض مُعامَلات بندے کی سمجھ میں نہیں آتے لیکن اُس کے حق میں اُسی میں بہتری ہوتی ہے۔ چنانچِہ پارہ دوسرا سورۃُ الْبَقَرَہ کی آیت216 میں ارشاد ہوتا ہے:
 وَعَسٰۤی اَنۡ تَکْرَہُوۡا شَیْـًٔا وَّھُوَ خَیۡرٌ لَّکُمْ ۚ وَعَسٰۤی اَنۡ تُحِبُّوۡا شَیْـًٔا وَّھُوَ شَرٌّ لَّکُمْ ؕ وَاللہُ یَعْلَمُ وَ اَنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿216﴾
ترجمۂ  کنزالايمان:اور قریب ہے کہ کوئی بات تمھیں بُری لگے اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بُری ہو اور اللہ (عَزَّوَجَلَّ)جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔ (پ 2 البقرۃ 216)
اللہ عَزَّوَجَلّ َکے بارے میں کہنا کہ ''غریبوں کا ساتھ نہیں دیتا ''
سُوال:اِس جُملَہ ''اللہ  نے ہر موڑ پر یہ ثابِت کیا کہ میں مجبوروں اور غریبوں کا ساتھ نہیں دیتا۔'' کاکيا حُکْم ہے؟
جواب:اس جملے میں اللہ تعالیٰ کی واضِح طور پر توہین کی گئی ہے ۔صریح کفر ہے ۔
Flag Counter