بَہَر حال اَجْنَبِيہ عورت (یعنی جس سے شادی جائز ہو)اُس سے اور اَمْرَد (یعنی حسین لڑکے)سے اپنی آنکھوں اور اپنے وُجُود کو دُور رکھنا سخت ضَروری ہے ورنہ ابھی آپ نے اُن دو بھائیوں کی اَموات کے تشویشناک مُعامَلات پڑھے جو بظاہِر نیک تھے۔ مہربانی فرما کر دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کامطبوعہ مختصر رسالہ اَ مْرَد پسندی کی تباہ کاریاں پڑھ لیجئے۔
نفسِ بے لگام تَو گُناہوں پہ اُکساتا ہے توبہ توبہ کرنے کی بھی عادت ہونی چاہئے
''اللہ میرے دشمنوں کوخوشحال رکھتا ہے''کہنا کیسا؟
سُوال:اگر کوئی پرِيشانی ميں يوں کہہ بيٹھے:''میں جن لوگوں سے پیار کرتا ہوں وہ توپرِیشانی میں رہتے ہیں جبکہ میرے دُشمنوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ خُوشحال رکھتا ہے۔ ''ایسے کے بارے میں کیاحکْم ہے؟
جواب :اگراللہ تَبَارَکَ وتَعَالٰی پر اِعتراض کی نیّت سے کہا تو کُفْر ہے۔