| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
مت بٹھایئے، خودبھی اُس کے پیچھے مت بیٹھئے کہ آ گ آگے ہویا پیچھے اُس کی تَپَش ہر صورت میں پہنچے گی ۔ شہوَت نہ ہو جب بھی اَمْرَد سے گلے ملنا مَحَلِّ فِتنہ (یعنی فِتنے کی جگہ )ہے، اورشَہوت ہونے کی صورت میں گلے ملنا بلکہ ہاتھ مِلانا بلکہ فُقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں:اَمرَد کی طرف شَہوت کے ساتھ دیکھنا بھی حرام ہے۔
(دُرِّمُختار ج2 ص98، تفسیراتِ احمدیہ ص559 )
اُس کے بدن کے ہر حصّے حتّٰی کہ لباس سے بھی نگاہوں کو بچایئے ۔ اِس کے تصوُّر سے اگر شَہوت آتی ہو تواس سے بھی بچئے، اُس کی تحریر یا کسی چیز سے شَہوت بھڑکتی ہو تو اُس سے نسبت رکھنے والی ہر چیز سے نظر کی حفاظت کیجئے، حتّٰی کہ اُس کے مکان کو بھی مت دیکھئے۔ اگر اس کے والد یا بڑے بھائی وغیرہ کو دیکھنے سے اس کا تصوُّر قائم ہوتا ہے اور شَہوت چڑھتی ہے تو ان کو بھی مت دیکھئے۔
اَمْرَد کے ساتھ 70 شیطان
اَمْرَد(خوبصورت لڑکے)کے ذَرِیعے کئے جانے والے شیطانِ عیّار ومکّار کے تباہ کاروار سے خبردار کرتے ہوئے میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:منقول ہے، عورت کے