| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
سے بے پردَگی اور بے تکلُّفی سے باز نہیں آئیں گے ؟کیا اب بھی غیرعورَتوں نیز اپنی بھابھی، چچی، تائی، مُمانی (کہ یہ بھی شرعاً سب غیر عورَتیں ہی ہیں ان)سے اپنی نگاہوں کو نہیں بچائیں گے ؟اِسی طرح چچا زاد، تایا زاد، ماموں زاد، پھوپھی زاداور خالہ زاد کا نیز بیوی کی بہن اور بہنوئی کاآپس میں پردہ ہے۔ نامحرم پیر اور مرُیدنی کابھی پردہ ہے۔ مُریدَنی اپنے نامحرم پیر کا ہاتھ نہیں چوم سکتی۔
اَمْرَد کو شَہوت سے د یکھنا حرام ہے
خبردار! اَمْرَد (یعنی خوبصورت لڑکا)تو آگ ہے آ گ!شہوت کے باوُجُوداَمْرَد (خوبصورت لڑکے) کا قُرب، اُس کی دوستی اُس کے گلے میں ہاتھ ڈالنا اس کے ساتھ مذاق مسخری، آپس میں کُشتی، کھینچا تانی اور لپٹا لِپٹی جہنَّم میں جھونک سکتی ہے۔ اَمْرَد (خوبصورت لڑکے)سے دُور رہنے ہی میں عافیَّت ہے اگرچِہ اُس بے چارے کا کوئی قُصُور نہیں، اَمْرَد ہونے کے سبب اُس کی دل آزاری بھی مت کیجئے مگر اُس سے اپنے آپ کو بچانا بے حد ضَروری ہے۔ ہرگز اَمْرَدکو اسکوٹر پر اپنے پیچھے