دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 472 صَفحات پر مشتمل کتاب ،''بیانات ِعطّاریہ حصّۂ دُوُم ''صَفْحَہ 123 تا127پر ہے:حضرتِ سیِّدُناعبد اللہ بن احمد مُؤَذِّن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :میں طوافِ کعبہ میں مشغول تھا کہ ایک شخص پر نظر پڑی جو غِلاف ِکعبہ سے لِپٹ کر ایک ہی دُعا کی تکرار کررہا تھا:''یااللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دنیا سے مسلمان ہی رُخصت کرنا۔''میں نے اُس سے پوچھا :اِس کے علاوہ کوئی اور دُعا کیوں نہیں مانگتے ؟ اُس نے کہا:میرے دوبھائی تھے،بڑا بھائی چالیس سال تک مسجِدمیں بِلا مُعاوَضہ اذان دیتا رہا۔جب اُس کی موت کا وقت آیا