| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
کا مُطالَعہ فرما لیجئے۔اوردوسرا جُملہ کہ ''میں نے دیکھا ............. ......... ( اِلَخ)۔ اس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اعتِراض کا پہلو نُمایاں ہے جو کہ کُفْر ہے ۔ اور اعتِراض ہی مقصود ہو توصریح کُفْر ہے ۔
''اللہ نے میرے نصیب میں پریشانی کیوں رکھی ہے''کہنا کیسا؟
سُوال:اللہ تعالیٰ نے آخِر میرے ہی نصیب میں اتنی پریشانی کیوں رکھی ہے ؟ یہ جُملہ کہنا کیساہے ؟
جواب:اس جُملے میں اللہ تعالیٰ پر اعتِراض کا پہلو نُمایاں ہے جو کہ کُفْر ہے ۔ اور اعتِراض ہی مقصود ہو توصریح کُفْر ہے ۔
شہوت پرستی بھی بُرے خاتمے کا سبب ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!زَبان کو قابو میں رکھنا بے حدضَروری ہے، کہیں زَبان کی بے احتیاطی ہمیشہ کیلئے دوزخ میں نہ جھونک دے۔ اپنے آپ کو ہمیشہ گناہوں سے بچاتے رَہنا چاہئے کہ گناہوں کی نُحُوست سے ایمان برباد ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ یاد رکھئے !شہوَت پرستی بھی بُرے خاتِمے کا ایک سبب ہے لہٰذا جن