Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
152 - 692
عجائبات) کا انکار نہیں ہو سکتا ۔ آدَمی اپنی جان ہی کو(یعنی اپنے ہی بارے میں)بتائے(کہ)وہ کیا شے ہے جسے یہ ''میں''کہتا ہے، اور کیا چیز جب نکل جاتی ہے تو مِٹّی کا ڈھیر بے حِسّ و حرکت رہ جاتا ہے!
( فتاوٰی رضویہ ج29 ص 293 تا 296)
''اللہ نے میری قسمت اچّھی نہیں بنائی ''کہنا کیسا؟
سُوال:اگر کوئی يوں کہے:''میں بہت پَرِیشان ہوں، پتانہیں ،کیا خطا مجھ سے ایسی ہوئی ہے، جس کی مجھ کو سزا مِل رہی ہے!میں نے دیکھا، اللہ  عَزَّوَجَلََّّ مجھ سے بالکل خوش نہیں اوراللہ عَزَّوَجَلَّ نے میری قِسْمت ابھی تک تو ذرا بھی اچّھی نہیں بنائی ؟''اس بارے ميں کیا حکْم ہے؟
جواب:یہ جُملہ کہ ''پتا نہیں ، کیا خطا مجھ سے ایسی ہوئی ہے جس کی مجھ کو سزامِل رہی ہے ''بُہت بُراہے ایسا ہر گز ہرگز نہ کہا جائے کیونکہ ہم گُناہوں سے معصوم نہیں ، ہم توخطاؤں میں سرتاپا ڈوبے ہوئے ہیں۔ گُناہوں سے مَعْصُوْم صِرْف اَنبِیَاء و فرِشتےعليہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ہیں ۔ مَدَنی مشورہ ہے ،فَیضانِ سنّت (جلد اوّل )صَفْحہ 1032تا1042
Flag Counter