Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
151 - 692
 دینی ہے۔ وَالعِیاذُ بِاللہ ربِّ الْعٰلمین۔(اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے)
''مِقناطیس قطب تارہ کی طرف کیو ں!''یہ اعتِراض کوئی بھی نہیں کرتا
اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مزید فرماتے ہیں:اے عزیز!کسی بات کو حق جاننے کیلئے اس کی حقیقت جاننی لازِم نہیں ہوتی،دنیا جانتی ہے کہ مِقناطیس لوہے کو کھینچتا ہے اور مِقناطیسی قوّت دیا ہوا لوہا ستارۂ قُطب کی طرف توجُّہ کرتا ہے۔ (یعنی مِقناطیس کی خاصیّت یہ ہے کہ اُس کارُخ قُطب تارہ کی طرف ہی رہتا ہے)مگر اس کی حقیقت و کُنہ(تہ)کوئی نہیں بتا سکتا کہ اِس خاکی(زَمینی)لوہے اور اُس افلاکی (آسمانی) ستارے میں کہ یہاں سے کروڑوں میل دُور ہے باہم کیا اُلفت ؟ اور کیونکر اُسے اس کی جِہَت(یعنی سَمت) کا شُعُور(سمجھ)ہے؟ اور ایک یِہی نہیں عالم میں ہزاروں ایسے عَجائب ہیں کہ بڑےبڑے فَلاسفہ خاک چھان کرمر گئے اور اُن کی کُنہ(یعنی تہ)نہ پائی۔۔۔ پھر اس(نہ جاننے)سے اُن باتوں(یعنی اُن ہزاروں
Flag Counter