Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
15 - 692
جاتا ہے حتّٰی کہ اس میں سُوئی کی نوک جتنی بھی نِفاق کے لیے گُنجائش باقی نہیں رہتی اور کبھی اس پر ایسی گھڑی وارِدہوتی ہے کہ وہ مُنافَقَت سے پُر ہو جاتا ہے اور اس میں سُوئی کی نوک جتنی جگہ بھی ایمان کے لیے باقی نہیں بچتی۔
(اِحیاءُ العلوم ج4 ص 231 مُلَخَّصاً)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مِرا دل ہو پُر حُبِّ جاناں سے یا رب

میں دُنیا سے جس دم چلوں جاں سے یا رب

بچا ہر گھڑی جُرم و عِصیاں سے یا رب

نہ خالی ہو دل میرا ایماں سے یا رب
جھوٹی خوشامد سے دینداری جاتی رہتی ہے!
   صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی ارشاد فرماتے ہیں: نفاق کہ زَبان سے دعوئ اسلام کرنا اور دل میں اسلام سے انکار، یہ بھی خالِص کفر ہے، بلکہ ایسے لوگوں کے لیے جہنَّم کا سب سے نیچے کا طبقہ ہے۔حُضُورِاقدس صلی اللہ تعالیٰ علہ وسلم کے زمانۂ اقدس میں کچھ لوگ
Flag Counter