Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
148 - 692
ہزاروں اینٹوں کی تقسیم کی بہترین مثال
  زید نے روپے کی ہزار اینٹیں خریدیں،پانسو(500)مسجد میں لگائیں ، پانسو پاخانہ کی زمین اور قَدَمچوں (1)میں۔ کیا اس سے کوئی اُلجھ سکتا ہے کہ ایک ہاتھ کی بنائی ہوئی، ایک مِٹّی سے بنی ہوئی ، ایک آوے (بَھٹّی)سے پکی ہوئی ،ایک روپے کی مَول لی(یعنی خریدی) ہوئی ہزار اینٹیں تھیں، اُن پانسو میں کیا خوبی تھی کہ مسجِد میں صَرف(استِعمال)کیں؟ اور ان میں کیاعیب تھا کہ جائے نَجاست(نَجاست خانے)میں رکھیں۔ اگر کوئی احمق اس(اپنے پلّے سے اینٹیں خرید کرلگانے والے)سے پوچھے تو وہ یہی کہے گا کہ میری مِلک تھیں میں نے جو چاہا کیا۔
بادشاہ سے الجھنے والے فقیر کو کوئی عقلمند نہیں کہتا
جب مجازی(غیر حقیقی)جھوٹی مِلک کا یہ حال ہے تو حقیقی سچّی مِلک کا کیا پوچھنا !ہمارا اور ہماری جان و مال اور تمام جہاں کا وہ ایک اکیلا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

(1) w.c.یاکُھڈّی کے پائے۔ جس پر پاؤں رکھ کر قضائے حاجت کیلئے بیٹھتے ہیں۔
Flag Counter