| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
اَھُمْ یَقْسِمُوۡنَ رَحْمَۃَ رَبِّکَ ؕ نَحْنُ قَسَمْنَا بَیۡنَہُمۡ مَّعِیۡشَتَھُمْ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا
ترجمۂ کنزالایمان:کیا تمہارے رب کی رحمت وہ بانٹتے ہیں؟ہم نے ان میں ان کی زِیست کا سامان دنیا کی زندگی میں بانٹا۔ (پ25الزخرف 32)
کی نَیرنگیاں ہیں۔(مگر)احمق بد عقل ، یا اَجْہَلِ بددین(یعنی سخت جاہل گمراہ)وہ اس کی ناموس(بارگاہِ عظمت)میں چُون وچَراکرے کہ ''یوں کیوں کیا ، یوں کیوں نہ کیا؟''سنتا ہے!اس کی شان ہے:
وَ یَفْعَلُ اللہُ مَا یَشَآءُ ﴿٪27﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:اللہ (عَزَّوَجَلَّ)جو چاہے کرے۔ (پ13ابرھیم27)
اس کی شان ہے:
اِنَّ اللہَ یَحْکُمُ مَا یُرِیۡدُ ﴿1﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:بے شک اللہ (عَزَّوَجَلَّ)حکم فرماتا ہے جو چاہے ۔ (پ6المائدہ، 1)
اس کی شان ہے:
لَایُسْـَٔلُ عَمَّا یَفْعَلُ وَھُمْ یُسْـَٔلُوۡنَ ﴿23﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:اس سے نہیں پوچھا جاتا جو وہ کرے اور ان سب سے سوال ہو گا۔ (پ17الانبیاء23)