Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
145 - 692
 کرام عَلَیْہِم الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام معصوم ہو تے ہیں وہ ہرگز اللہ  عَزَّوَجَلَّ پر اعتراض نہیں کرتے۔ سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے دل میں خیال آنا معاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ بر بِنائے اعتراض نہیں حکمت پر غور کرتے ہوئے تھا، اور آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو حکمت کانوں سے سنانے بتانے کے بجائے آنکھوں سے دکھانے کی ترکیب فرمائی گئی اور وہ یہ کہ فرعون چُونکہ شَقئ اَزَلی (یعنی ہمیشہ کیلئے بد بخت )تھا اس لئے ایمان نہ لایا مگر آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے اُس اَزَلی کافر کے پاس نیکی کی دعوت دینے کا ثواب کمانے کیلئے تشریف لے جانے کی بَرَکت سے70 ہزار جادوگر ایمان لے آئے۔
 میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن مزیدفرماتے ہیں:مولی ٰعَزَّوَجَلَّ قادِر تھا اور ہے کہ بے کِسی نبی (اورآسمانی)کتاب کے تمام جہان کو ایک آن میں ہدایت (عنایت )فرما دے۔
Flag Counter