Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
144 - 692
 سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو مولیٰ عَزَّوَجَلَّ نے رسول کر کے فرعون کی طرف بھیجا ،موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام چلے تو ندا ہوئی، مگر اے موسیٰ!فرعون ایمان نہ لائے گا۔ موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام نے دل میں کہا:پھر میرے جانے سے کیا فائدہ ہے؟اس پر بارہ علماء ِ ملائکہ عُظام عَلَیْہِمُ السَّلام نے کہا:اے موسیٰ!آپ کو جہاں کا حکم ہے جایئے ، یہ وہ راز ہے کہ باوصفِ کوشِش(یعنی کوشِش کے باوُجُود)آج تک ہم پربھی نہ کُھلا۔
اورآخِرنَفعِ بِعثَت(یعنی رسول کے بھیجنے کا فائدہ)سب نے دیکھ لیا کہ دشمنانِ خدا ہلاک ہوئے، دوستانِ خدانے ان کی(یعنی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کی)غلامی  اختیار کر کے عذاب سے نَجات پائی ۔ ایک جلسے میں ستّر ہزار ساحِر سجدہ میں گر گئے اور ایک زَبان بولے:
 اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿121﴾ۙرَبِّ مُوۡسٰی وَہٰرُوۡنَ ﴿122﴾
ترجمۂ کنزالایمان:ہم ایمان لائے جہان کے رب پر، جو رب ہے موسیٰ اور ہارون کا۔ (پ9 الاعراف 121،122)
درسِ عطّاؔر:میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے !انبیائے
Flag Counter