Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
140 - 692
 جائے گی۔
 (مترجم حاشیہ عالمگیری باب احکام المرتدین ص24)
(45)دو آدمیوں میں لڑائی ہوئی ،کسی نے کہا :صُلح کرلو۔ اِس پر اُس نے کہا :تم تو کیا اگر خدا کہے تب بھی صُلح نہیں کروں گا ۔ یہ کلِمۂ کُفر ہے۔
(46)ایک نے دوسرے سے کہا :میں اور تم خدا کے حکم کے مُوافِق کام کریں ۔ دوسرے نے کہا:''میں خدا کا حکم نہیں جانتا یا(47)کہا:یہاں کسی کا حکم نہیں چلتا ''کہنے والا کافر ہے۔
(بہارِ شريعت حصّہ9 ص 9 17)
میرے آقا اعلیٰ حضرت امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:یہ کلمہ''خدا کا حکم نہیں جانتا ''جب مطلق کہا جائے اور اس سے مراد استخفاف(ہلکا جاننا)و تو ہینِ حکمِ خدا ہو تو اس کے کفر ہونے میں کوئی شک نہیں ہاں اگر اس نے اس کے حقیقی معنی مراد لئے جو شریعت کو نہ جاننے کے ہیں تو کفر نہیں اور جب اس (یعنی کہنے والے )کی مراد معلوم نہیں تو تکفیر نہ کرنے میں حفاظت ہے اگرچِہ زیادہ ظاہر اس سے اِستخفاف(یعنی ہلکا جاننا۔توہین)ہی ہے۔
(مترجم حاشیہ عالمگیری باب احکام المرتدین ص25)
(48)''میرے ظلموں سے تجھے خدا بھی نہیں بچائے گا۔ ''یہ کہنا کفر ہے۔
Flag Counter