| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
(41)کسی نے کہا:''اگر اللہ تعالیٰ نے فُلاں کے بِغیر جنّت دی تو میں جنّت میں نہ جاؤں گایا(42)کہا:'' اگر اللہ تعالیٰ نے فُلاں عمل کی وجہ سے جنّت دی تو میں جنّت میں نہ جاؤں گا''ایسے پر حکمِ کفر ہے۔
( مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج2 ص 509)
(43)ایک شخص نے دوسرے شخص سے کہا :''اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی تیری سِفارش کرے تو میں اُس کی سِفارش قَبول نہیں کروں گا۔ ''ایسا کہنا کفر ہے۔
(44)''اگر خدا بھی مجھے اس کام کا حکم دیتا تو میں نہ کرتا۔ ''یہ کہنا کفر ہے۔
( عالمگیری ص 258)
میرے آقا اعلیٰ حضرت امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن اس مسئلے کے تحت فرماتے ہیں :میں کہتا ہوں اور اگر اس سے یہ مراد لی جائے کہ اس کام کا کرنا مجھ پر بہت بھاری ہے اس حیثیت سے کہ اگر یہ کام اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے نازل کیا ہوا فرض ہوتا تو بھی میرا نفس مجھے اس کے کرنے سے ضرور منع کرتا تو اس کی تکفیر نہیں کی