Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
138 - 692
 اللہ تعالیٰ اَجسام کے مانند جسم ہے ۔یا کہے:''جیسے ہمارے ہاتھ یا پاؤں ہیں ایسے ہی جسم کے ٹکڑے اللہ عَزَّوَجَل کے لئے بھی ہیں ۔
  ( دُرِّمُختارج2 ص 358 )
(34)اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف جَہالت یا(35)عِجز(یعنی مجبور ہونا)یا (36)نَقص(یعنی خامی)کی نسبت کرنا کُفر ہے ۔
      (اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص202)
(37)''خدا سے چھین لاؤں گا''کہنا کلِمۂ کفر ہے۔
(38)یہ کہنا:''چھوڑ و یار!خدا سے ہم خود ہی نِمَٹ لیں گے۔''یہ کلِمۂ کفر ہے۔
(39)جو کہے کہ مَعدوم(یعنی جو ابھی وُجود میں نہیں آئی ایسی ) شے اللہ تعالیٰ کو معلوم نہیں وہ کافِر ہے۔
 (اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص 203)
(40)جس نے کہا :''اگر اللہ تعالیٰ مجھے فُلاں کے ساتھ جنّت میں داخِلے کا حکم کریگا تو میں نہیں جاؤں گا۔''کہنے والا کافر ہے۔
    (منح الروض ص 522)
Flag Counter