Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
137 - 692
 ایسی صورت میں تَصغیر اگر قصداً ہوتی تو معاذَ اللہ کُفر ہوتی کیونکہ یہ اس شخص کی تصغیر نہیں بلکہ معبودِ برحق جَلَّ جَلا لُہٗ کی تَصغیر ہے مگر عوام اور ناواقِفوں کا یہ مقصد یقینا نہیں ہے اسی لیے وہ حکم نہیں دیا جائے گا بلکہ ان کو سمجھایا اور بتایا جائے اور ایسے موقع پر ایسے نام ہی نہ رکھے جائیں جہاں یہ اِحتِمال(یعنی گمان) ہو۔
 (بہارِشریعت حصّہ 16 ص 245 مکتبۃ المدینہ ،دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار ج9، ص688 )
(25)اللہ  عَزَّوَجَلَّ کیلئے یہ ماننا کہ وہ سوتا(26)اُونگھتااور (27)بہکتا ہے کفر ہے ۔
(فتاوٰی رضویہ ج 15 ص183)
(28)جوشخص دنیا میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے کلام ِحقیقی کا مُدَّعی(دعویدار)ہو کافر ہے۔
 (فتاوٰی رضویہ ج 15 ص 186)
(29)یہ کہنا کہ''اللہ  تعالیٰ کا علم قدیم نہیں ہے۔''کفر ہے۔
 (فتاوٰی عالمگیری ج2 ص 262)
(30)جو اللہ کے لئے باپ یا(31)بیوی یا(32)بیٹا مانے وہ کافر ہے اور جو ممکن کہے وہ گمراہ بددین ہے۔
(بہارِ شريعت حصّہ اول ص18)
(33)اگر ضروریاتِ دین سے کسی چیز کامنکرہو تو کافر ہے۔ جیسے یہ کہناکہ
Flag Counter