Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
135 - 692
 سکتا میں کیسے کرسکوں گا۔''یہ کہنا کفر ہے۔
 (بہارِ شریعت حصّہ9ص180)
(21)ایک نے دوسرے سے کہا :اپنی عورَت کو قابو میں کیوں نہیں رکھتا ؟ اُس نے کہا:''عورَتوں پرخُدا کو تو قدرت ہے نہیں، مجھے کہاں سے ہو گی!''یہ کہنا کفر ہے۔
 (بہارِشریعت حصّہ 9 ص180)
(22)''ارے یہ تو اِتنا چالاک ہے کہ خدا کو بھی دھوکہ دیدے ''یہ کَلِمۂ کفر ہے ۔
(23)ایک نے دوسرے پرظُلم کیا ،مظلوم نے کہا:خدا نے یِہی مُقدَّر کیا تھا ۔ ظالم نے کہا:''میں اللہ کے مقَّدر کئے بِغیر کرتا ہوں۔''یہ کُفر ہے ۔
 (بہارِ شريعت حصّہ9 ص180،عالمگیری ج2 ص261)
(24)اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام کی تَصغیر(تَص۔غِیر)کرنا کُفرہے، جیسے کسی کا نام عبدُ اللہ یا عبد الخالق یا عبدُ الرحمٰن ہو، اُسے پکارنے میں آخِر میں الفؔ وغیرہ ایسے حُرُوف مِلادیں جس سے تَصغیر سمجھی جاتی ہے۔
(بہارِ شريعت حصّہ 9 ص180، اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص203)
تَصغیر کا مطلب ہے کسی شے کو چَھوٹا کر کے بیان کرنا، جیسے کتاب سے کِتابچہ ، مکھ سے مُکھڑا،کمر سے کمریا،روپیہ سے رُپَلّی، آنکھ سے
Flag Counter