اس طرح کا جملہ مسجد میں آکر سُوال کرنے والے اور اس کے علاوہ کئی مَواقِع پر بکثرت استعمال ہوتا ہے بلکہ بعض لوگوں کا تو یہ''تکیہ کلام ''ہوتا ہے ۔سچّی بات میں اگر کہا توحرج نہیں تا ہم اس طرح کہنے کی عادت نکال دینا مناسب ہے کہ عادت ہوئی تو جھوٹی بات پر بھی منہ سے نکل سکتا ہے۔
(18)اللہ عَزَّوَجَلَّ کو کسی بھی شئے یا کسی ذات کا محتاج کہنا کفر ہے۔
(19)''اگرقِیامت میں اللہ عَزَّوَجَلّ حق کے ساتھ فیصلہ کریگا تو میں تم سے اپنا حق لے لوں گا۔''اِس طرح کہنا کفر ہے۔
کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کے حق کے ساتھ فیصلہ کرنے میں شک کا اظہار ہے۔
(20)کسی زَبان دراز آدمی سے کہا:''خدا تمہاری زَبان کامقابلہ نہیں کر