(10)''رب رُوٹھتا ہے تو رُوٹھے میرا محبوب مجھ سے نہ رُوٹھے۔''یہ کلِمۂ کفر ہے۔ اِس طرح کے جُملے عام طور پر فلمی گانوں میں استِعمال ہوتے ہیں۔ معنی جاننے کے باوُجُود لوگ ایسے گانے بخوشی چلاتے اور سنتے ہیں ان سب پر بھی حکمِ کفرہے۔
(11)یہ کہنا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ خطا کرتا ہے یا(12)یہ کہنا کہ اس میں کوئی نَقص(یعنی خامی)ہے۔ یہ دونوں کُفرِیات ہیں۔
(13)اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کسی شے میں حُلُول کرنے کا عقیدہ کفریہ ہے۔
(14)جو کہے :''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میری بیماری اور بیٹے کی مَشَقَّت کے باوُجُود اگر مجھے عذاب دیا تو اُس نے مجھ پر ظلم کیا۔ ''یہ کہنا کفرہے۔
(البَحرُ الرَّائق ج5 ص209)
(15)جو کہے:''ا ے اللہ !مجھے رِزق دے اور مجھ پر تنگدستی ڈال کر ظلم نہ کر۔''ایسا کہنا کفرہے۔
(فتاویٰ خانیہ ج3 ص 467 )
(16)اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف ظلم کی نسبت کرنا، اسے ظالِم کہنا کفر