Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
132 - 692
ہیں، اس وجہ سے اسے رام کہتے ہیں اور یہ عقیدہ کُفر ہے اور اسے(یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کو)رام کہنا بھی کلِمۂ کُفر ہے۔
            ( فتاوٰی امجدیہ ج 4 ص 418)
اللہ  ربُّ الْعٰلمین عَزَّوَجَلَّ کی توہین کے مُتَعلِّق کُفریات کی 50 مثالیں
(1)''اللہ  تو ہمارے لئے ''ڈائز فام 80 کی گولی''کھا کر سوگیا ہے۔'' یہ کہنا صریح کفر ہے۔
(2)پیار ایسا ہے کہ خدا کو بھی حیرت ہے ۔یہ کلِمۂ کفر ہے۔
(3)فُلاں کی حرکتوں سے تواللہ  عَزَّوَجَلَّ بھی پریشان ہے یا(4) فُلاں کو پیدا کرکے تو اللہ تعالیٰ بھی پچھتا رہا ہے یہ دونوں صریح کفریات ہیں ۔
(5)''وہ تواللہ  کے پِچھواڑے رہتا ہے ''یہ کلمۂ کفر ہے۔
(6)خدا کو مخلوق کہنا(7)خدا کا بندہ بننے سے انکار کرنا(8)خدا کی نفی(یعنی انکار)یہ تینوں صریح کلماتِ کُفر ہیں۔
    (فتاوٰی رضویہ ج15 ص278)
Flag Counter