| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
کرتا بڑی رات کواللہ کو ٹھگ لیتا ہوں۔''یا کہا :''فُلاں یوں تو کبھی نَماز نہیں پڑھتا مگر بڑی رات کو اللہ کو ٹھگ لیتا ہے۔''
جواب:''اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ٹھگ لیتا ہوں''اور''اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ٹھگ لیتا ہے ۔ ''یہ دونوں کلمات صَریح کفرِیّات ہیں۔ ان دونوں باتوں میں اللہ ُربُّ العٰلمین عَزَّوَجَلَّ کو دھوکہ کھا جانے والا مانا گیا ہے جو کہ اُس کی شدید ترین توہین ہے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کی توہین کرنے والا کافِر و مُرتد ہو جاتا ہے۔
کیا اللہ کو سخی کہہ سکتے ہیں؟
سُوال:اللہ عَزَّوَجَلَّ کو سخی کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:اللہ عَزَّوَجَلَّ کو سخی نہیں جَواد کہنا چاہئے۔میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوی رضویہ جلد27 صفحہ165پرفرماتے ہیں: اسمائے اِلٰہِیّہ تَوقِیْفِیَہ (یعنی قرآن وحدیث کی طرف سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ٹھہرائے ہوئے نام )ہیں، یہاں تک کہ اللہ جلَّ جَلَالُہٗ کا جَواد ہونا اپنا ایمان مگر اُسے سخی نہیں کہہ سکتے کہ شَرع(شَر۔ع) میں وارِد نہیں۔ مُفَسّرِشہیر