Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
129 - 692
خان علیہ رحمۃ الحنّان یہ حکایت نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: جب مہربان ماں کچھ سزا دیکر تنبیہ کرسکتی ہے تو خالق و مالک اس سے کہیں زیادہ مہربان ہے بعض اوقات سزا دیکر اصلاح فرماتا ہے ۔
               ( معلم ِتقریر ص 33 )
''اللہ بخشے گا نہیں تو کہاں جائیگا!کہنا کیسا؟''
سُوال:یہ کہنا:کیسا اللہ غفورٌ رَّحیم ہے ''ضَرور بخشے گا، بخشے گا نہیں تو جائے گا کہاں!''
جواب :جواللہ  تبارَکَ وَ تَعالٰی پر کسی دوسرے کو قادِر مانے اورربِّ غَفُورعَزَّوَجَلَّ کو محکوم ومجبور قرار دے وہ کافر ہے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ قادِرِمُطلَق ہے، سب پرحاکِم ہے، سب اِسی کے محتاج ہیں، اِس پر کسی کا زور نہیں چلتا۔ مذکورہ جُملہ''ضَرور بخشے گا، بخشے گا نہیں تو جائے گا کہاں!''میں اللہ تعالیٰ کو مجبور و محکوم اور غیرِقادِر ماننے کا پہلو نُمایاں ہے اِس جملے پر حکمِ کُفر ہے۔
''فُلاں اللہ کو ٹھگتا ہے''کہنا کیسا؟
سُوال:بڑی رات کے نوافِل پڑھنے والے نے کہا:''میں تو سال بھر کچھ نہیں
Flag Counter