| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
شاید آخِرت کے بجائے دنیا ہی میں سزا دے دی گئی ہے ۔اِس طرح اُمّید ہے کہ صَبْر آسان ہو جائے گا۔ خدا کی قسم !مرنے کے بعد ملنے والی سزا کے مُقابلے میں دُنیا کی سزا انتِہائی آسان ہے۔ دُنیا کی مصیبت آدمی برداشْتْ کرہی لیتا ہے مگر آخِرت کی مُصیبت برداشت کرنا ناممکن ہے یہاں تک کہ اگر کوئی کہدے کہ میں قَبْر یا جہنَّم کا عذاب برداشت کر لوں گا تو وہ کافِر ہو جائے گا۔
''اللہ بدمَعَاش کے ساتھ ہے''کہنا کیسا؟
سُوال:اگرکسی بدمَعاش سے بیزار ہوکر مَعَاذاللہ عَزَّوَجَلَّ کوئی یوں کہہ دے کہ ''فُلاں کو خوفِ خُدا اسلئے نہیں کہ اللہ تَبَارَکَ وتَعَالٰی خُود اُسکے ساتھ ہے کہ جا بیٹا ۔۔۔۔۔۔ تُولوگوں کی بہن بیٹی کے دوپٹےّ اُ تار، ان پر جُھوٹے اِلزامات لگاتو جو بھی کر میں تیرے ساتھ ہوں۔ ''اس کے بارے کیا حُکْم ہے ؟
جواب:مذکورہ جملہ ربُّ العٰلمِین عَزَّوَجَلَّ کی شدید توہین کی وجہ سے کفر ہے۔
کیچڑ میں لِتھڑے ہوئے بچّہ سے درسِ عبرت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ ربُّ العزَّت عَزَّوَجَلَّ کے ہر کام میں