| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
جواب:خالص کلِمۂ کُفر ہے ، کیوں کہ مَعَاذاللہ عَزَّوَجَلَّ اس نے اللہُ واجِدعَزَّوَجَلَّ کو حاسِد کہہ کر اُس کی سخت ترین توہین کی ہے۔
ہاتھوں ہاتھ سزا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ربُّ الانام عَزَّوَجَلَّ کے ہر کام میں حکمتیں ہی حِکمتیں ہوتی ہیں ۔ تکلیف پر صَبْر کر کے اجْر حاصِل کرنا چاہئے کیوں کہ آفات وَبَلِیّات،کَفّارۂ سَیِّآت اور باعثِ ترقّئ دَرَجات ہوتی ہیں۔چُنانچِہ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،پیکرِ جُودو سخاوت،سراپا رحمت، محبوب ربِّ العزَّت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا :''اللہ عَزَّوَجَلَّ جب کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اُس کے گناہ کی سزا فوری طور پراُسے دنیاہی میں دے دیتا ہے ۔ ''
(مُسنَد اِمام احمد بن حَنبل ج 5 ص630حدیث 16806)
آخِرت کی مصیبت برداشت کرنا ممکن نہیں
آہ!ہم تو سراپا گناہوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، کاش!جب بھی کوئی مصیبت پیش آئے اس وقت یہ ذِہن بنا نا نصیب ہو جائے کہ