Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
125 - 692
 شدیدترين توہین ہے ۔
''اللہ مکّاروں کا ساتھ دیتا ہے''کہنا کیسا؟
سُوال:''اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی عَیَّاروں اور مَکَّاروں کا ساتھ دیتا ہے۔''یہ کہنا کيسا ہے؟
جواب:کہنے والا کافِر ہو گیا کیوں کہ یہ جُملَہ قُرآنِ مُبین کے صرِيح مُخالِف اوراللہ ربُّ الْعٰلمین تَبَارَکَ وَتَعَالٰی کی سخت ترين توہین پر مَبنی ہے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ پر چھوڑ کردیکھ لیا!
سُوال:کسی نے مشورہ دیا:بھائی !اپنا مُعامَلہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ پر چھوڑ دیجئے ۔ جواب دیا:''میں نے اللہ  عَزَّوَجَلَّ پر چھوڑ کر بھی دیکھ لیا، کچھ نہیں ہوتا!''یہ جواب کیسا ہے؟
جواب:یہ جواب اللہُ مَتِین عَزَّوَجَلَّ کی توہین پر مبنی اور کُفر ہے۔
اللہ کو حاسد کہنا کیسا ہے؟
سُوال:کوئی خوش خوش جا رہا ہو کہ راہ میں پتّھر سے ٹھیس لگے اورپاؤں زخمی ہو جائے اِس پر اگر وہ اِس طرح شکوہ کرے:''یااللہ !کیا تُو بھی میری خوشی پر حسد کرتا ہے؟''اِس کا حکمِ شَرْعی بیان کردیجئے۔
Flag Counter