Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
124 - 692
 اس میں کیا حکمت ہے؟)اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان کی طرف وَحی فرمائی:بندے بھی میرے ہیں اور مصیبت بھی میرے اختیار میں ہے اور سب میری حَمْد کے ساتھ میری تسبیح کر تے ہیں۔ مومِن کے ذِمّہ گناہ ہوتے ہیں تو میں اس سے دنیا کو دُور کر کے اس کو آزمائش میں ڈالتا ہوں تو یہ (آزمائش و مصیبت)اس کے گناہوں کا کَفّارہ بن جاتی ہے حتّٰی کہ وہ مجھ سے ملاقات کریگا تو میں اسے نیکیوں کا بدلہ دُوں گا اور کافِر کی (دُنیوی اعتبار سے)کچھ نیکیاں ہوتی ہیں تو میں اُس کیلئے رِزْق کُشادَہ کرتا اور مصیبت کو اُس سے دُور رکھتا ہوں تویوں اُس کی نیکیوں کا بدلہ دنیا میں ہی دے دیتا ہوں حتّٰی کہ جب وہ مجھ سے ملاقات کریگا تو میں اُس کے گناہوں کی اس کو سزادوں گا۔
  (اِحیاء العلوم ج 4 ص 162)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نِظام کو الٹا کہنے والا کافر ہے
سُوال:اگر کوئی يوں کہے :''اللہ  تَبَارَکَ وتَعَالٰی کے گھرکا تو سارا نِظام ہی اُلٹا ہے ۔''تو کیا حُکمِ شَرْعی ہے؟
جواب:ایساکہنے والا کافِر ہو گیا ۔کیوں کہ مذکورہ جُملَہ ربِّ مُبِین عَزّوَجَلَّ کی
Flag Counter