| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
رِضا پر راضی رہے اوراپنے آپ کو سمجھاتے ہوئے دل ہی دل میں کہے کہ شہیدان واَسِیرانِ کربلا عَلَیْہِمُ الرِّضْوان پر جو مُصیبتیں آئی تھیں وہ یقینا مجھ پر آنے والی مصیبتوں سے کروڑوں گُنازیادہ تھیں مگر اُنہوں نے ہنسی خوشی برداشت کیں اور صَبْر کر کے جنّت کے حقدار بنے۔ میں کہیں بے صبری کر کے آخِرت کی سعادت سے محروم نہ ہو جاؤں ۔ یقینایقینا یقینادُنیوی پریشانیوں ، تنگدستیوں ، بیماریوں وغیرہ میں صَبْر کرنے والوں کیلئے آخِرت کی خوب خوب راحت سامانیاں ہیں۔
مُصیبت کی عجیب حکمت
حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ ایک نبی علیہ السَّلام نے اپنے پروردگارعَزَّوَجَلَّ کے در بار میں عرض کی:اے میرے ربُّ العزّت !مومِن بندہ تیری اطاعت کرتا اور تیری معصیَّت (نافرمانی)سے بچتا ہے (لیکن)تُواِس سے دنیا لپیٹ لیتا اور اس کو آزمائشوں میں ڈالتا ہے۔ اور کافِر تیری اطاعت نہیں کرتا بلکہ تجھ پر اور تیری مَعصیَّت (نافرمانی)پرجُرأَت کرتا ہے لیکن تُو اس سے مصیبت کو دُور رکھتا اور اُس کیلئے دنیا کُشادَہ کر دیتا ہے (آخر