''اللہ صابِروں کے ساتھ ہے ''کا انکار
سُوال:کسی پریشان حال نے بپھر کر کہا:کہتے ہیں ، ''اللہ عَزَّوَجَلَّ صَبْر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔''میں کہتا ہوں ،یہ سب بکواس ہے۔ اِس طرح کہنا کيسا ہے ؟
جواب:کُھلاکُفْر ہے کہ اِس قول میں ربُّ الْعٰلمین کی سخت توہین، اور اِس آيتِ قراٰنی کا اِنکاراور اسکی بھی توہين پائی جارہی ہے:
اِنَّ اللہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿153﴾
ترجمۂ کنزالايمان:بے شک اللہ (عَزَّوَجَلَّ )صابِروں کے ساتھ ہے۔ (پ 2 البقرۃ 153)
کربلا والوں سے بڑھ کر مُصیبت زدہ کون؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!پریشان حال کو چاہئے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی