Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
121 - 692
ہے ؟ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا:اُس کا بدلہ یہ ہے کہ میں اُسے ایمان کا لباس پہناؤں گا اور اُس سے کبھی بھی نہیں اُتاروں گا۔
(اِحیاءُ العلوم ج4 ص90)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
''کیسے یقین کروں کہ اللہ سُنتا ہے۔''کہنا کیسا ؟
سُوال:اگر کوئی پرِيشان حال يوں کہہ بيٹھے:''کیسے یقین کروں کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ سُنتا ہے۔''تو کيا حُکْم ہے؟
جواب:ایسا کہنا کفر ہے کیوں کہ مذکورہ جُملَہ میں اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی کے سمیع ہونے(یعنی سننے والا ہونے کی صِفَت)پر شک کیا جارہا ہے جو کہ خالِص کُفْرہے ۔بِالفرض یہ جُملہ دُعا کے موقع پر بولا گيا اورکہنے والا اگر اپنے اِس قول سے یہ مُراد لیتا ہے کہ''کيسے يقين کروں کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ دُعا قَبول کرتا ہے''تو يہ معنیٰ بھی کُفرِ یّہ ہیں کہ اس ميں مُطْلقااللہ عَزَّوَجَلَّ کے دُعا نہ قَبول کرنے کا اِظہار کیا جارہا ہے، حالانکہ اللہ  تَبَارَکَ وَتَعَالٰی پارہ24سورۃُ الْمُؤْمِن
Flag Counter