Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
120 - 692
جواب:اللہ   عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ ''میاں''کا لفظ بولنا ممنوع ہے۔اللہ پاک ، اللہ تعالیٰ ،اللہ   عَزَّوَجَلَّ اوراللہ تبارَکَ وَ تعالیٰ وغیرہ بولنا چاہئے ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''(اللہ تعالیٰ کے لئے ) مِیاں کا اِطلاق نہ کیا جائے (یعنی نہ بولا جائے)کہ وہ تین معنیٰ رکھتا ہے ، ان میں دو2 ربُّ العزَّت کے لئے مُحال(یعنی ناممکن)ہیں،مِیاں (یعنی)آقا اور شوہر اور مردوعورت میں زِناکا دلال ،  لہٰذا اِطلاق مَمنوع ۔ ''
 (فتاوٰی رضویہ ج14ص614)
''ایمان ''کا لباس کس کو ملیگا؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب بھی کوئی آفت آ پڑے خواہ طویل عرصے تک بے رُوزگاری یا بیماری دُور نہ ہو یا مسائل حل نہ ہوں ،ہر موقع پر صِرف صَبْر صَبْر اور صَبْرسے کام لینا اور آخِرت کا ثواب و اَجر حاصِل کرنا چاہئے۔ حضرتِ سیِّدُنا داو،دعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے بارگاہِ خُداوندی عَزَّوَجَل میں عرض کی:اے میرے رب!جو آدَمی تیری رِضا کے حُصُول کے لیے مُصیبتوں پر صَبْر کرتا ہے اُس پریشان اور غمگین آدَمی کا بدلہ کیا
Flag Counter