| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
والا قرار''ديا گيا ہے۔ یقینا اللہ عَزَّوَجَلَّ بھول جانے سے پاک ہے ۔ اور ہر وہ بات جس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف بُھول جانا ثابت کیا جائے خالِص کُفر ہے۔ چُنانچِہ پارہ16 سورۂ طٰہٰ کی آیت نمبر52 میں ارشاد ہوتا ہے:
لَایَضِلُّ رَبِّیۡ وَ لَایَنۡسَی ﴿۫52﴾
ترجمۂ کَنْزُالايمان:میرا رب (عَزَّوَجَلَّ )نہ بہکے نہ بُھولے ۔ (پ 16 طٰہٰ 52 )
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف بھول منسوب کرنا
سُوال:''نہ جانے میرا بُلاوا کب آئے گا ؟شایَد بنانے والا بُھول گیا ہے ۔''یہ کہنا کيسا ہے ؟
جواب:ایسا کہنا کُفر ہے۔ کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ بھولنے سے پاک ہے۔ بہار ِ شريعت میں ہے :''کوئی شخص بیمارنہیں ہوتا یا بُہت بوڑھا ہے مرتا نہیں اُس کے لیے کہنا کہ اِسے اللہ میاں بھول گئے ہیں''یہ کفر ہے ۔
(بہارِ شریعت حصّہ 9 ص 179،عالمگیری ج2ص259)
اللہ میاں کہنا کیسا؟
سُوال:اللہ میاں کہنا کیسا؟