مسلماں ہے عطّارؔ تیری عطا سے
ہو ایمان پر خاتِمہ یا الہٰی
صُبح مُومِن تو شام کو کافِر
حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مَروی ہے ، حُضورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم ، رحمتِ عالم،شَہَنْشاہِ عَرَب و عَجَم، رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشادِمُعظَّم ہے:'' ان فتنوں سے پہلے نیک اعمال کے سلسلے میں جلدی کرو !جو تاریک رات کے حِصّوں کی طرح ہوں گے ۔ ایک آدَمی صُبح کو مومِن ہو گا اور شام کو کافِر ہوگااور شام کو مومِن ہوگااور صُبح کافِر ہوگا ۔ نیز اپنے دین کو دُنیاوی سازو سامان کے بد لے فروخت کر دے