میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام ایمان چِھن جانے کے خوف سے لَرزاں وتَرساں رہا کرتے تھے چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا یوسُف بن اَسباط رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: میں ایک دَفعہ (دَف۔عَہ) حضرتِ سیِّدُنا سُفیان ثَوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس حاضِر ہوا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ساری رات روتے رہے ۔ میں نے دریافت کیا : کیا آپ ر حمۃ اللہ تعالیٰ علیہ گناہوں کے خوف سے رو رہے ہیں ؟ تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک تنکا اٹھایا اور فرمایا کہ گناہ تواللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اِس تنکے سے بھی کم