| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
علامہ مَوْلانامُفتی محمد امجَد علی اعظمی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی فرماتے ہیں :''کسی سے کہا کہ گناہ نہ کر ورنہ خدا تجھے جہنَّم ميں ڈالے گا ۔'' اُس نے کہا:ميں جہنَّم سے نہيں ڈرتا يا کہا:خدا کے عذاب کی کچھ پروا نہيں۔ يا ايک نے دوسرے سے کہا:''تُو خداسے نہيں ڈرتا ؟''ياُس نے غصّہ ميں کہا:''نہيں۔''يا کہا:خدا کيا کر سکتا ہے ؟اِس کے سِواکيا کرسکتا ہے کہ دوزَخ ميں ڈالدے يا کہا:خدا سے ڈر۔ اُس نے کہا:خدا کہاں ہے ؟يہ سب کلِماتِ کُفر ہيں۔
(بہارِشريعت حصہ 9 ص 180)
امام اعظم کا خوفِ خداعَزَّوَجَلَّ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جو لوگ دنیا ہی کو اپنا سب کچھ بنا بیٹھتے ، موت کوبُھلا بیٹھتے اور نیک لوگوں سے رِشتہ تُڑا بیٹھتے ہیں وہ عام طور پر بے لگام ہوتے ہیں، ان کی زَبان گویا ان کے دل کے آگے ہوتی ہے، دل کی طرف رُجوع کرنے کی نَوبت ہی نہیں آتی بس جو کچھ زَبان کی نوک پر آیا پھسل کر باہر آجاتا ہے اور وہ ہر دم بک بک کرتے رہتے ہیں اور پھر اس طرح مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ زَبان سے کُفرِیّات سر زد ہونے کا امکان بھی بڑھتاچلا جاتا ہے۔ ہمیں