| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
سُوال:کوئی اپنے دشمن سے تنگ آ کر اگر اِس طرح بک دے کہ ''فُلاں شخص نے ہماری ناک میں دم کررکھا ہے اور دُکھ کی بات تویہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی ایسوں ہی کے ساتھ ہوتا ہے ''۔ اس کے بارے میں کیا حُکْم ہے ؟
جواب:ایسا کہنا کفر ہے کہ اس جُملہ میں ربِّ اعلیٰ عَزَّوَجَلَّ کو ظالموں کا ساتھ دینے والا قرار دے کر اُس کی توہین کی گئی ہے۔
خدا کی ناراضگی کو ہلکا جاننا کیسا؟
سُوال:یہ کہنا کیسا ہے مجھے اللہ عَزَّوَجَل کے ناراض ہونے کی پرواہ نہیں ، مجھے اللہ عَزَّوَجَل کا خوف نہیں۔
جواب:اِس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضگی کو ہَلکا جاننا پایا جارہا ہے۔ اور اُس عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے بے خوف ہونے کاپہلو بھی موجود ہے لہٰذا مذکورہ جُملہ کفریہ ہے۔ صَدْرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُ الطَّريقہ حضرت