Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
115 - 692
(فتاویٰ رضویہ جلد 29صفحہ119تا 285)
میں دیکھی جا سکتی ہے ۔
(4)یہ کہنا کہ'' اوپر خدا ہے نیچے تم ہو۔ ''یہ کَلِمۂ کفر ہے۔
      (بہارِ شريعت حصّہ 9 ص 180،فتاوٰی قاضی خان ج4 ص470)
(5)جو کہے:''اللہ تعالیٰ آسمان میں ہے''اگر تو اس نے وہ مراد لیا جو ظاہراً اخبار (یعنی احادیثِ مبارکہ )میں ہے اس کی حکایت(یعنی اُسی کا بیان)ہے تو پھرکفر نہیں۔ اگر مکان کی نیَّت ہے تو کفر ہے اور اگر کچھ بھی نیَّت نہیں تب بھی اکثر فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام کے نزدیک کُفرہے ۔
(البحر الرائق ج 5 ص 203، فتاوٰی رضویہ ج14 ص284)
افسوس !اس طرح کے جملے لوگوں میں بکثرت بکے جاتے ہیں۔آپ غور فرما لیجئے اگر خدانخواستہ زندگی میں کبھی اِس طرح بول دیا ہے توبہ، تجدیدِ ایمان وتجدید ِنکاح کر لیجئے۔
(6)یہ کہنا کہ ''کوئی مکان کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں ذاتِ خدا موجود نہ ہو ''کلِمۂ کفرہے۔
 (ماخوذ از فتاوٰی رضویہ ج14ص620، مجمع الانھر ج2 ص505 )
(7)جو کہے:''اللہ تعالیٰ آسمان سے یا عرش سے دیکھ رہا ہے ''یہ قول کفر ہے۔
 (فتاویٰ عالَمگیری ج2 ص 257)
Flag Counter