| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
اللہُ المُبین کے نزدیک اسلام سے خارِج نہیں ہو تا تاہم فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام کے نزدیک اس پر حکمِ کفر ہے۔ لہٰذا اس پر لازم ہے کہ توبہ، تجدیدِ ایمان و تجدیدِ نکاح کرے۔
مکان کے مُتَعَلِّق کُفریّات کی7 مثالیں
(1)اللہ تعالیٰ کے لئے جِہَت(یعنی سَمت)ماننا کفر ہے یعنی یہ کہنا اللہ تعالیٰ اوپر ہے وغیرہا ۔
(اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص 203)
صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:اللہ تعالیٰ جِہَت(یعنی سَمت)و مکان وزَمان و حَرَکت وسُکون و شکل و صورت وَ جمیع حَوادِث سے پاک ہے۔
(بہارِ شريعت حصّہ1 ص 8 )
(2)خدا کے لئے مکان ثابِت کرنا (یعنی ماننایاکہنا)کفر ہے۔
(اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص203 )
(3)اللہ تعالیٰ کے لئے جسم اور مکان ثابِت کرنا کفر ہے۔ اس مسئلہ کی تفصیل میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن کے مبارَک رسالے''قَوارِعُ القَہاّر''