Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
113 - 692
کے علاوہ ہر چیز بعد میں بنائی گئی اِس کو بھی تسلیم کرتا ہے تو بس اتنی سی بات سمجھنے کی ضَرورت ہے کہ بعد میں بنائی جانے والی چیزوں میں یقینا زمین و آسمان ،عرش و کرسی، اوپرنیچے دائیں بائیں وغیرہ بھی شامل ہیں۔اب اگر یہ کہا جائے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اوپر ہے یا آسمان پر ہے یا عرش پر ہے یا ہر جگہ ہے تو پھر آسمان، عرش بلکہ ہر جگہ کو قدیم ماننا لازم آئے گایا پھر یہ ذہن بنانا پڑے گا کہ پہلے اللہ عَزَّوَجَلَّ جگہ و مکان سے پاک تھا بعد میں جُوں جُوں وہ عَزَّوَجَلَّ چیزیں بناتا گیا اُن میں''رہتا ''چلا گیا۔ جب ''اوپر ''وُجُود میں آیا تو اوپر آ گیا، جب'' نیچے '' کی تخلیق ہوئی تو نیچے اُتر آیا،''عرش''بنایا تو عرش پر پہنچ گیا اور جب''جگہیں ''پیدا کیں تو ہر جگہ تشریف لا کر رہنے لگا۔
وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہ۔    ؎
اللہ کرے دل میں اُتر جائے مِری بات(اٰمین)
  اُمّید ہے کہ مسئلہ سمجھ میں آگیا ہو گا ۔ بہر حال شرعی حکم یہی ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ''اوپر''یا "آسمان پر رہتا ہے" یا "ہر جگہ ہے''کہنا کفرِ لُزُومی ہے ۔ یہ عقیدہ رکھنے والا مسلمان اگر چِہ عُلمائے مُتَکلِمین رَحِمَہُمُ
Flag Counter